تحر یک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کی مانٹیر نگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم ‘ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسے کی مانٹیر نگ کی گئی

ایس پی ایز اور15ڈی ایس پی ایز سمیت 2500پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے ‘ذرائع پولیس

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) تحر یک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کی مانٹیر نگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسے کی مانٹیر نگ کی گئی ‘6ایس پی ایز اور15ڈی ایس پی ایز سمیت 2500پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بنائے جانیوالے کنٹرول روم میں دیگر سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاران بھی موجود رہے اور اپنے اعلی افسران کو تمام معلومات فراہم کرتے رہے جبکہ جلسے کے شر کاء کی تین بار تلاشی کے بعد انکو جلسے گاہ میں جانے کی اجازت دی گئی اس موقعہ پر سیکورٹی کیلئے 6ایس پی ایز اور15ڈی ایس پی ایز سمیت 2500پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :