کینن چیلنج کپ ؛شائننگ ،مسلم آباد جم خانہ اور غالب سپورٹس کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) شائننگ کلب ،مسلم آباد جم خانہ اور غالب سپورٹس نے گولڈن سٹارکرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔غالب جم خانہ ،الحمراور مغلپورہ وائٹس کی ٹیمیںٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ۔ایل سی سی اے گرائونڈ ،ریس کورس گراور ٹاون شپ گری ن گرائونڈ پر ہونے والے ان میچز میں شائننگ کلب کے ملک حسن ،مسلم آباد جم خانہ کے مدثر عباس اور غالب سپورٹس کے عمر فاروق اپنی شاندار کارکردگی کی بناپر نمایاں رہے ۔

ایل سی سی اے گرائونڈ پر شائننگ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد غالب جم خانہ کو43رنز سے شکست دے دی۔شائننگ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے حسن ملک کے شاندار 134رنز کی بدولت مقررہ 35اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

حسن ملک نے اپنی اننگ میں تین چھکے اور 14چوکے لگائے ۔غلام مصطفے 34،محمد سعید 28اور محمد شہباز نے 23رنز بناکر حسن ملک کا ساتھ دیا ۔

غالب جم خانہ کی طرف سے حمزہ فضل نے تین جبکہ سجاد احمد ،محمد عثمان اور شیلوم ڈینیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جواب میں غالب جم خانہ کی ٹیم 35ویں اوور میں 221رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔کپتان مصطفے میراں محض 6رنز کی کمی سے ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری مکمل نہ کرپائے اور 94رنز بناکرآئوٹ ہو ئے جبکہ فرحان احمد نے 33اور حمزہ فضل نے 22رنز بنائے ۔

شائننگ کلب کی طرف سے اعجاز انور اور احمد شفیق نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔حسن ملک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔ریس کورس گرائونڈ پر مسلم آباد جم خانہ نے الحمرا کلب کو 86رنز سے شکست دے دی ۔مسلم آباد جم خانہ پہلے کھیلتے ہوئے 35ویں اوور میں 229رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔علی عباس50،ولید عارف 39اور مدثر عباس 37رنزبناکر نمایاں رہے ۔الحمراکلب کی طرف سے اسرار خالد نے تین ،عاقب عثمان اور سبطین شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کوا ٓئوٹ کیا ۔

جواب میں الحمراکلب کی ٹیم 30ویں اوور میں 143رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔غلام فرید 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔مسلم آباد جم خانہ کی طرف سے مدثر عباس نے چار ،کامران خان اور ولید عارف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔مدثر عباس کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔ٹائون شپ گرین گرائونڈ پر غالب سپورٹس نے مغلپورہ وائٹس کو 110رنز سے شکست دی ۔غالب سپورٹس پہلے کھیلتے ہوئے 39ویں اوور میں 278رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔

عمر فاروق 79،احمد رضا 51،احمد بلال 46اور بلال منیر 32رنز بناکر نمایاں رہے ۔مغلپورہ وائٹس کے جاوید حفیظ اور سفیان عاشق نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں مغلپورہ وائٹس کی ٹیم 30ویں اوور میں 168رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔محمد صدام 46،قوسین عباس 26اور محمد اشتیاق 22رنزبناکر نمایاں رہے ۔غالب سپورٹس کی طرف سے محمدریحان اور انس مصطفے نے تین تین کھلاڑیوں کوا ٓئوٹ کیا ۔عمر فاروق کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :