پولیس نے گزشتہ 28ایام کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں245ملزمان کو گرفتار کیا،سی پی او آفس

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پولیس نے گزشتہ28ایام( اپریل 2018) کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں245ملزمان گرفتار کرکی ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کے پولیس حکام ک مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ28ایام( اپریل 2018) کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں245ملزمان کو گرفتار کیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ افرادکے قبضہ سی191 عددپسٹل،25عددبندوق،11عدد رائفل،09عدد کلاشنکوف ،05عددریوالور،02عدد کاربین اورایک خنجراورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :