کے یو جے کے نام اور اس کے لوگو کے استعمال کے رائٹس محفوظ ہیں ، صدر فہیم صدیقی

اتوار 29 اپریل 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کے یو جے کے نام اور اس کے لوگو کے استعمال کے رائٹس محفوظ ہیں اور کوئی بھی شخص، ادارہ یا تنظیم یہ نام یا لوگو یا اس سے ملتا جلتا نام یا لوگو استعمال کرنے کا اختیار نہیں رکھتی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری ناصر محمود کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ادارہ "دی ٹریڈ مارکس رجسٹری" کے یو جے کی موجودہ منتخب کابینہ کے نام پر کے یو جے کے نام اور لوگو سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کرچکا ہے جس کے بعد کسی بھی دوسرے فرد، ادارے یا تنظیم کا یہ نام یا لوگو یا اس سے ملتا جلتا نام یا لوگو استعمال کرنا غیرقانونی ہے اور کے یو جے ایسے افراد، ادارے یا تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے یاد رہے کہ دنیا بھر میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے قوانین پر عمل کرانے کی بھرپور کوششیں کی جاری ہیں اور جن ممالک میں ان قوانین پر عملدرآمد کے معاملے میں انصاف نہیں ہورہا عالمی ادارے انہیں کارکردگی بہتر بنانے کیلیے تنبیہہ کرتے ہیں اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا عالمی دن منانے کا مقصد بھی لوگوں کو اس بات کی آگاہی دینا ہے وہ اپنی انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی کیسے حفاظت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :