فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘کو 30 سال مکمل

پیر 30 اپریل 2018 11:50

فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘کو 30 سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘ کی ریلیز کو 30 سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار منصور خان کی فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘ 29اپریل 1988ء میں ریلیز کی گئی جسے باکس آفس پر بے حد پزیرائی حاصل ہوئی اور اس فلم کو آج بھی پسند کیا جاتا ہے،فلم میں اداکار عامر خان اور جوہی چاولہ نے مرکزی کردار ادا کیاجبکہ فلم میں اداکارہ ریما لاگو، الوک ناتھ، دلیپ طاہل اور دیگر شامل ہیں اور اس فلم کومتعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔