تین اداکارائیں تین کیس، عتیقہ اوڈھو، ایان علی اور مشی خان کیخلاف کیسز کا فیصلہ ہوگیا

عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب کیس کا فیصلہ محفوظ، مشی خان کیخلاف فراڈکیس کامقدمہ بھی آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا، ماڈل آیان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت24مئی کوہوگی

پیر 30 اپریل 2018 12:22

تین اداکارائیں تین کیس، عتیقہ اوڈھو، ایان علی اور مشی خان کیخلاف کیسز ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) فنکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت مکمل جب کہ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے فنکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔فنکارہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے۔

(جاری ہے)

301 کے ذریعے کراچی جارہی تھیں کہ ان کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی یہ مقدمہ 6 سال10ماہ24دن سے زیر التوا ہے جب کہ مشی خان کے خلاف ساڑھی4لاکھ روپے فراڈکیس کامقدمہ بھی سول جج کی عدالت میں آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے سوموٹوحکم پر4جون 2011کودرج کیاتھا۔علاوہ ازیں ماڈل آیان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت24مئی کوہوگی۔