پی کی38- کی حلقہ بندی کے حوالہ سے بانڈہ پیر خان کے مسلم لیگی ورکرز کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 13:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 38 کی تقسیم کے حوالہ سے یونین کونسل بانڈہ پیر خان کے مسلم لیگی ورکرز کا اہم اجلاس کل یکم مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ناظم یونین کونسل بانڈہ پیر خان ناہید اعوان کی زیر صدارت مسلم لیگی قائدین و کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ بندی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حلقہ کے مسلم لیگی کارکنان و قائدین کو اعتماد میں لینے کیلئے مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا۔ قبل ازیں ناہید اعوان کی قیادت میں سرکردہ مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر محمد اکبر، ٹھیکیدار محمد یونس و دیگر نے مشیر ہوا بازی اور سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔