خانوزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 14:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پشین کے علاقے خانوزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز پشین کے علاقے خانوزئی کلی گوال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ولی محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ مقامی انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :