ہم نے میاں صا حب پر اعتبار کیا ،نواز شریف نے ہمیں ہر جگہ پر بیچا،آصف زرداری

نواز شریف نے پرویز مشرف کے مواخذے ، آرمی کے خلاف اینٹ سے اینٹ بجانے ، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات دلواکر خو د ہٹ گیا ہم سیاست کرتے رہے وہ تجارت کرتے رہے اب بھگتیں ہم کسی صورت ن لیگ سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، سابق صدر آصف علی زرادری کی زیر صدارت اجلا س میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے پرویز مشرف کے مواخذے سے لے کر آرمی کے خلاف اینٹ سے اینٹ بجانے سمیت اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مجھ سے بیانات دلواکر خو د پحچھے ہٹ گئے ہم نے نواز شریف کو بھولا سمجھالیکن موقعہ پرست نکلا اب نواز شریف بھگتیں کسی صورت پیپلزپارٹی ’’ن‘‘ لیگ سے ہاتھ نہیں ملائے گی پیر کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرادری کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے نواز شریف سے مخالفت اور دوریوں کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف پچھیہٹ گیا مشرف کے مواخذے میں ساتھ دینے کے لئے شرلط عائد کیں نواز شریف نے فواہد حسن فواہد کے ذریعے پیغام میں یقین دلوایا کہ مشرف کو جانے نہیں دیں گے اس پر میں نے یقین کرکے بلے کو نہ جانے دینے کا بیان دیا لیکن نواز شریف نے مشرف کو باہر بھجوا دیا اس بات کا ہمیں بعد میں پتا چلا کہ وہ ہمیں یقین دلوانے سے پہلے ڈیل کرچکے تھے اسکے برعکس جب انہوں نے مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا ہم نے نواز شریف کو بھولا سمجھا مگر موقعہ پرست نکلا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں نیب اور دیگر اداروں کی کارروائیاں ہوئیں،سویلین بلادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے سیاست سے ہٹ کر ہم ان کے ساتھ سماجی تعلقات رکھنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ہمارے نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا اور ہمیں ہر موقعے پر نقصان پہنچایا ہم سیاست کرتے رہے اور وہ تجارت کرتے رہے اس لیے اب وہ بھگتیں ہم کسی صورت ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جس دن اینٹ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان دیا اس سے ایک رات پہلے فواد حسن فواد زرداری ہاؤس میں نواز شریف کا پیغام لے کر آئے اور کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مل کر مقابلہ کریں گے لیکن جب بات مقابلہ کرنے کی آئی تو نواز شریف نے ہم سے علحیدگی اختیار کردی اور جنرل راحیل شریف سے ہاتھ ملالیا یہاں تک کہ مجھے سے ملاقات کرنا بھی گوارارا نہ کیا جس کے بعد میں میاں صاحب سے نالاں ہوگیا اور آج کے بعد کبھی بھی ن لیگ سے ہاتھ نہیں ملائے گیں کیونکہ نواز شریف نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چُھرا گھونپا ہے (صدام۹