اسٹیٹ بینک و مالیاتی ادارے (آج) بند رہیں گے

پیر 30 اپریل 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسٹیٹ بینک، پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کراچی کاٹن ایکسچینج سمیت دیگرتمام مالیاتی ادارے آج(منگل) یکم مئی کویوم مزدور کے باعث بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق یکم مئی کو یوم مزدور کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔