میرا سرائے صالح میں لین دین کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 17:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) میرا سرائے صالح میں لین دین کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دوشیزہ جو اپنے آپ کو مقتول کی بیوی ظاہر کر رہی تھی، کو حراست میں لیکر اس سے تفتیش شروع کر دی، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق باڑہ خیبر ایجنسی میں مقیم افغانی عزیزالله ولد رحمان اب کو میرا سرائے صالح میں لین دین کے تنازعہ پر رزمت ولد نامعلوم نے اپنے بیٹے زاہد کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش شینواری ہوٹل جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ دونوں فریقین کے درمیان لین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے اور وقوعہ کے وقت مقتول عزیزالله کے ساتھ زینب نامی دوشیزہ بھی موجود تھی جو خود کو مقتول کی بیوی ظاہر کر رہی تھی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوشیزہ کے بیان سے مشکوک ہونے پر اسے تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا۔

دریں اثناء تھانہ سرائے صالح پولیس نے اپنی مدعیت میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔