ٹوکن ٹیکس نادہندہ 2153گاڑیوں کا چالان ، 59,30,200روپے قومی خزانے میں جمع

پیر 30 اپریل 2018 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ 2153گاڑیوں کا چالان کر دیا ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی سے سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق ایکسائز راولپنڈی نے یکم اپریل سے 30اپریل تک ٹوکن ٹیکس کی نادہندگی پر2153گاڑیوں کا چالان کر کے مجموعی طور پر 59,30,200روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع کروائی ۔

ایکسائز ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ گذشتہ ماہ ایکسائز ٹیموں نے خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جنھوں نے نادہندہ گاڑیوں کے چالان کیے ۔ذرائع نے قومی نیوز ایجنسی کو بتایاکہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور غیر رجسٹڈ گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لیے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عبا س گوندل کی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او ) سہیل شہزاد کی سربراہی میں 12ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ایکسائز انسپکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے اچانک چھاپوں اور جنر ل ہولڈ اپ کے دوران 5800سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا اور مختلف خلاف ورزیوں پر متعدد گاڑیاں بند کر دیں ۔ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن کی وہیکل ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگرریکارڈ ریکوریاں کی گئی ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مجموعی ہدف کا 76فی صد حاصل کر لیاہے ۔انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی ڈویژن کا پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 1,68,1200000روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ پہلے نوماہ میں مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1,19,7700000روپے کی ریکوری کر کے ہدف کا 71فی صد حاصل کیا گیا ۔موٹر وہیکل ٹیکس کا ریکوری ہدف 1,23,7500000روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ 88,4000000روپے ریکوری کے ساتھ 71فی صد حاصل کیا گیا ۔

اسی طرح ایکسائز ٹارگٹ 1,49,9200000روپے مقرر تھا جس کے مقابلے میں 93فی صد کی ریکارڈ ریکوری کرتے ہوئے 1,39,0000000روپے حاصل کیے گئے ۔پروفیشنل ٹیکس کی مد میں ہدف 9,6400000روپے جبکہ ریکوری 5,0200000روپے حاصل کر کے مجموعی ٹارگٹ کا 52فی صد حاصل کیا گیا ۔انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 73,52000روپے کا ہدف جبکہ ریکوری 39,53000روپے حاصل کر کے ہدف کا 62فی صد حاصل کیا گیا ۔ایکسائز راولپنڈی ڈویژن سے قومی نیوز یجنسی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن کا مجموعی ٹارگٹ 4,63,1900000روپے جبکہ مجموعی ٹارگٹ کا 76فی صد پہلے نو ماہ میں حاصل کرتے ہوئی0 3,52,700000روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :