پی ایس پی محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے، مصطفی کمالِ

محنت کش کسی بھی صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،یوم مئی پر خصوصی پیغام

پیر 30 اپریل 2018 19:18

پی ایس پی محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے، مصطفی کمالِ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ محنت کش کسی بھی صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ محنت کش طبقے کو جائز مقام اور بنیادی حقوق دئیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ یوم مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔

مزدور کی خوشحالی، احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ ملک کااصل سرمایہ ہے جوملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کے منشور کابنیادی ہدف ہے مزدورں کے حقوق کے تحفظ، پی ایس پی بہتر کام کی صورت حال، بہتر مزدوری کو یقینی بنانے کے حوالے سے قوانین پر نظر ثانی کرنا چاہتی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح کے مطابق ملازمین کو دئیے جانے والے فوائد نیز صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات تک ملازمین کی رسائی ہو انہوں نے کہاکہ پی ایس پی محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے انہوں نے شکاگومیں شہیدہونیو الے محنت کشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شگاگو کے مزدورں نے اپنی جانیوں کا نذرانہ پیش کر کے محنت کشوں کا ان اصل مقام دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اداروں کے محنت کشوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ادارے کی خوشحالی اورترقی کے لئے دل لگاکرکام کریں اورپی ایس پی کے پیغام کوادارے کے ہرمحنت کش تک پہنچائیں۔