انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پیر 30 اپریل 2018 19:41

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پیرکوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں2پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.63روپے سے بڑھ کر115.65روپے اورقیمت فروخت115.68روپے سے بڑھ کر115.72روپے ہوگئی۔

پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں25پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.25روپے سے گھٹ کر143.00روپے اور قیمت فروخت144.75روپے سے گھٹ کر144.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید163.00روپے اور قیمت فروخت164.50روپے پر مستحکم رہی ۔

پیرکوسعودی ریال کی قیمت میں5پیسے اوریواے ای درہم کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر31.55روپے اور قیمت فروخت31.80روپے سے بڑھ کر31.85روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.25روپی سے بڑھ کر32.35روپے اور قیمت فروخت32.55روپے سے بڑھ کر32.65روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔