کوئٹہ،مختلف حادثات کے واقعات میں13 افراد زخمی ہوگئے

پیر 30 اپریل 2018 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں 13 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بخت محمد کو زخمی کر دیا اسی طرح ہنہ اوڑک کے نواحی علاقے مائننگ ایریا میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈنڈے او ر خنجر لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے منداد موسیٰ زئی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران چار افراد شمس اللہ، یعقوب، خیر اللہ ، عماد الدین زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :