پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کا مزدور محنت کش طبقے کو مبارکباد ، خراج تحسین

پیر 30 اپریل 2018 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر توقیر احمد نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مء کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کے مزدور و محنت کش طبقہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا،انکا کہنا تھا کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ملک کے مزدور اور محنت کش طبقے کا اہم کردار ہے،انکا مزید کہنا تھا کے پاک سرزمین پارٹی ملک کے مزدور و محنت کش طبقے کی آواز اور انکی امنگوں کی ترجمان ہے،اس موقع پر انکا کہنا تھا کے پاک سرزمین پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان بھر کے مزدور اور محنت کش طبقے کے مسائل حل کرے گی اور مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور انکی ترقی کے لئے عملی اقدامات کرے گی،انکا کہنا تھا کے مزدور و محنت کش طبقے نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں جو قربانیاں دیں اور جو کردار ادا کیا،اس پر پوری قوم پاکستان بھر کے مزدور و محنت کش طبقے کو سلام تحسین پش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :