صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ کا ٹارگٹ کلنگ واقعات پر افسوس کا اظہار

پیر 30 اپریل 2018 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کوئٹہ میں ہونیوالے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ سے خوف کی فضاء قائم ہوئی موجودہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف موثر کا رروائیاں کر رہی ہے اور عوام کی طاقت سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دینگے وزیراعلیٰ بلوچستان امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بسنے والے تمام اقوام ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اور جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس میں کوئٹہ کے دشمن عناصر ملوث ہے جو یہاں کے حالا ت کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور کئی دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنایا جان محمد روڈ، جمال الدین افغانی روڈ اور طوغی روڈ کے واقعات میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردا رتک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ سب مل کر دہشت گردی کو ناکام بنائے کیونکہ ان جیسے واقعات سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہو سکتا ہے آئے ہم مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیں حالیہ ٹارگٹ کلنگ سے خوف کی فضاء قائم ہوئی موجودہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف موثر کا رروائیاں کر رہی ہے اور عوام کی طاقت سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دینگے وزیراعلیٰ بلوچستان امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔