پنجاب حکومت نے لیگل ایڈ ایجنسی کے نام سے ایک ادارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے لیگل ایڈ ایجنسی کے نام سے ایک ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے لیگل ایڈ ایجنسی بنانے کا مقصد مستحق افراد کو قانونی معاونت فرامہ کرنا ہے اس سلسلے میں محکمہ پراسیکویشن نے پنجاب اسمبلی سے قانون منظورکرانے کیلئے مسودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد یہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا جہاں سے منظوری کے بعد لیگ ایڈایجنسی کا باقاعدہ قیام عمل میںلایا جائیگا۔