سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پشاور کے تمام پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے معائنہ کاکا م مکمل کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 20:49

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پشاور کے تمام پرائیویٹ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پشاور کے تمام پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے معائنہ کاکا م مکمل کرلیاہے اور دوسرے مرحلے میں ابیٹ آباد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں میڈیکل اینڈ ڈیٹنل کالجزکا معائنہ کیا جائے گا خصوصی ٹیم نے پشاور کے تمام میڈیکل کالجز اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کا ریکارڈ چیک کیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے آنے والی خصوصی ٹیم نے فیسوں کی وصولی اور اخراجات سے متعلق رپورٹ بھی حاصل کی پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لجز کا ریکارڈ چیک کرکے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرینگے ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاو ر کے بعض میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے ریکارڈ نامکمل پایا گیا ہے جبکہ بعض کالجز کے خلاف زیر تعلیم طلبا وطالبات نے بھی شکایات کی ہیں۔