یونائٹیڈ ورکرز یونین کا منشور محنت کشوں کی خوشحالی کا منشور ہے،جوزف صنم

پیر 30 اپریل 2018 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین کی اکثریت نے سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی یونینوں کی حمایت چھوڑ کر یونائٹیڈ ورکرز یونین کی حمایت کرنا خوش آئند ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے لانڈھی کورنگی ڈویثرن کے واٹر ،سیوریج اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے شعبوں کے دورے اور جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر امانت مسیح کی قیادت میں ملازمین کی بڑی تعداد نے یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس موقع پر یونین کے مرکزی رہنمائو ناظم خان ،چن زیب ،ممتاز مگسی ،اقبال مسیح ،تسلیم چوہان ،ریحان الٰہی ،امر جلیل جونیئر ،صابر مسیح ،ناصر خان ،محمد خان مگسی ،غلام مصطفی جلبانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ ورکرز یونین کا منشور محنت کشوں کی خوشحالی کا منشور ہے انشاء اللهاگر ملازمین کا اسی طرح کا تعاون اور حمایت کا سلسلہ جاری رہا تو پھر آئندہ سی بی اے یونین کا اعزاز یونائٹیڈ ورکرز یونین کے حصے میں آئے گا ۔

(جاری ہے)

اور واٹر بورڈ کی تاریخ میں ایک ایسی یونین کامیاب ہوگی جسکا تعلق کسی سیاسی جماعت کی بجائے واٹر بورڈ کے محنت کشوں سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :