ا طلاعات تک رسائی قانون پر عمل درآمد کی درخواست،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کو نوٹس

جاری سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کر دی

پیر 30 اپریل 2018 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلاعات تک رسائی قانون پر عمل درآمد کیلئے درخواست کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سما عت 15 دن کے لیے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مقامی صحافی نے اطلاعات تک رسائی قانون پر عمل درآمد کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیاہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اطلاعات تک رسائی پر شکایات کے ازالے کے لئے اطلاعات کمیشن قائم نہیں کیا گیا عدالت وفاقی حکومت کو اطلاعات کمیشن کے قیام کا حکم دے۔

سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے طلاعات تک رسائی قانون پر عمل درآمد کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :