Live Updates

لاہور جلسہ نے پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا منظر نامہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے‘ قاسم علی

پیر 30 اپریل 2018 20:50

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) تحریک انصاف لیڈز برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لاہور جلسہ نے مخالفین کے ہوش اڑا دیے ہیں۔لاہور جلسہ نے پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا منظر نامہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔عمران خان جلد وزیر اعظم ہوں گے۔آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کا سونامی کرپٹ،بدیانت سیاستدانوں کو بہا لے جائیگا۔

عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور ملک سے کرپشن ختم کیے بغیر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔قاسم علی نے مذید کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے۔ایک جانب پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے دوسری جانب سیز فائر لائن جنگی ماحول کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اس وقت عمران خان جیسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو پاکستان کو درپیش مسائل وچیلنجز سے باہر نکالے اور حقیقی ترقی کی جانب گامزن کرے۔

انہوںنے کہا کہ لاہور جلسہ نے مخالفین کی سیاست کو بند گلی میں داخل کر دیا ہے۔مینار پاکستان پر عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور انشاء الله تحریک انصاف برسر اقتدار آکر گیارہ نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صفحو ں میں لاکھڑا کریگی اور پاکستان سے غربت،مہنگائی،بے روزگاری کا خاتمہ کر کے پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند کریگی اور نئے پاکستان میں امیر وغریب کا فرق ختم کر کے تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں گے اور انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات