عراق،داعش سے تعلق کا شبہہ،19 روسی خواتین کو عمر قید کی سزا

فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل،روس خواتین کے والدین سے رابطہ کر کے انہیںفیصلے سے متعلق آگاہ کرے گا

پیر 30 اپریل 2018 21:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) عراقی عدالت نے داعش سے تعلق کے شبہہ میں19 روسی خواتینکو عمر قید کی سزا سنا دی،خواتین کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے،روس ان خواتین کے والدین سے رابطہ کر کے انہیںفیصلے سے متعلق آگاہ کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی ایک عدالت نے دہشت گرد گروپ داعش سے تعلق پر 19 روسی خواتین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عراق کی طرف سے داعش سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خواتین کے خلاف سخت فیصلوں کی یہ تازہ کڑی ہے۔ دہشت گردی سے متعلق مقدمات سننے والی بغداد کی مرکزی فوجداری عدالت کے سربراہ نے کہا کہ ان خواتین پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے ’’داعش میں شمولیت اختیار کی اور اس کی مدد کی‘‘۔اطالوی پولیس کے مطابق دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے ایما پر اٹلی میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا اعلان کرنے اور افریقہ سے تعلق رکھنے والا سیاسی پناہ کا متلاشی ایک تارک وطن گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق آج اتوار 29 مئی کو ہی آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی چھ خواتین جبکہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والی چار خواتین کو بھی انہی الزامات کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ جن خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود ہیں۔ ان خواتین کو اس سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔فیصلے کے وقت عدالت میں موجود ایک روسی سفارتکار نے اے ایف پی کے بتایا، ’’ہم ان خواتین کے والدین سے رابطہ کریں گے تاکہ انہیں اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔

‘‘دہشت گرد گروپ داعش نے سال 2014ء کے دوران عراق کے قریب ایک تہائی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر قبضہ بھی شامل تھا۔ بغداد حکومت کی طرف سے داعش کو شہر کے تمام شہری علاقوں سے نکال باہر کر دینے کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں داعش کے خلاف فوجی فتح کا اعلان کیا گیا تھا۔عراقی فورسز کے داعش کے خلاف آپریشن کے دوران کم ازکم 560 خواتین اور 600 ایسے بچوں کو حراست میں لیا گیا جنہیں داعش کے جنگجوؤں کے رشتہ دار قرار دیا گیا۔

ان کے خلاف عراقی عدالتیں تیز رفتاری سے فیصلے سنا رہی ہیں۔دہشت گرد گروپ داعش نے سال 2014ء کے دوران عراق کے قریب ایک تہائی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ عراقی جیلوں میں 20 ہزار ایسے افراد موجود ہیں جن پر داعش کا رکن ہونے کا شبہ ہے تاہم سرکاری طور پر اس بارے میں کوئی اعداد وشمار جاری نہیں کیے گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراقی عدالتیں اب تک 300 سے زائد افراد کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنا چکی ہیں جن میں درجنوں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ عراق کے انسداد دہشت گردی سے متعلق قانون کے تحت ایسے افراد کو بھی سزا دی جا سکتی ہے جن پر یقین ہو کہ انہوں نے شدت پسندوں کی مدد کی تھی بھلے وہ براہ راست کسی حملے میں شامل نہ بھی رہے ہوں۔