2019 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب ابھی سے کر لیا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ ،قومی ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز نے جامع پروگرام تشکیل دیدیا، نان اسٹاپ انٹرنیشنل سیزن کو سامنے رکھتے ہوئے مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دیدیا، مارچ 2019 تک حتمی15کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا جائے گا ،ورلڈ کپ سے قبل پاکستان 29ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا
پیر 30 اپریل 2018 21:50
(جاری ہے)
مارچ تک حتمی 15 کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا جائے گا جو ورلڈ کپ میں پاکستان کے مشن کی تکمیل کریں گے۔
پاکستان ٹیم میں فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو تیاری کے لئے اتنی بڑی تعداد میں میچز ملیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ وہ پاکستان کی ہوم سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلیں۔ورلڈ کپ 2019 لارڈز سمیت انگلینڈ کے 11 مقامات پر30مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا جہاں 46 دن میں کل 48 میچز کھیلے جائیں گے۔1992کے فارمیٹ پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف ایک ایک اور ہر ٹیم مجموعی طور پر9 گروپ میچز کھیلے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے بات چیت کی۔پاکستانی ٹیم نے اکتوبر اور نومبر میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اس وقت ہوم سیریز کو امارات سے ملائشیا منتقل کرنے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں لیکن یہ بات تقریبا طے ہے کہ ہوم سیریز کے لئے متحدہ عرب امارات کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جولائی میں زمبابوے میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ستمبر میں دبئی اور ابوظہبی اسٹیڈیم ایشیا کپ کے 10 ون ڈے میچوں کی میزبانی کریں گے۔پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ میں 4 سے 5 ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنا ہیں۔ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ ہوگا۔ نومبر میں پاکستان نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔اس سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوں گے۔دسمبر جنوری میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ اس دورے میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔فروری میں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن ہوگا۔ آئندہ سال مارچ میں آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر متحدہ عرب امارات آئے گی جہاں پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔مئی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے اپنا تر بیتی کیمپ انگلینڈ میں لگائے گی اور اس دوران پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز بھی ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.