ایچ ایم سی میں تزئن وآرائش کے منصوبوں کوجلد عملی شکل دی جائیگی، ڈائریکٹر شہزاد اکبر

پیر 30 اپریل 2018 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری سے لیس ترقی کی راہ میں رواں دواں ہے بلخصوص انتظامیہ کیجانب سے ہسپتال کے تزئین وآرائش کے علاوہ مستقبل کے منصوبے آخر ی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جسے ہسپتال انتظامیہ جلد عملی شکل دیگی۔ہسپتال ڈائریکٹر شہزاد اکبر خان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاکہ ایچ ایم سی پچھلے کئی سالوں سے پرانی مشینری سے وابستہ تھا۔

لیکن مریضوں کی بہتر تشخیص و علاج کی خاطر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ورلڈ کلاس مشینری انسٹال کر رکھی ہیں۔ کچھ مشینری ایسی ہے جو پاکستان میں پہلی بار سرکاری ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نصب کی گئی جن میں سے ایک نیروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی اوٹی میں نصب ہے۔

(جاری ہے)

نیروسرجری کے انچارچ پروفیسر شاھد ایوب نیاپنے ڈیارٹمنٹ بارے بتایا کہ نئی اورجدید مشینری کے استعمال سے تشخیص و علاج میں بہت بہتری آرہی ہے۔

نیرو مائیکرو سکوپ دماغ اور کمر کے جملہ امراض بلخصوص حرام مغز کے کینسر کی سرجری کیلئے بہت کارآمد ہے۔ دورانِ سرجری بناء مائیکرو سکوپ کے سرجری نا ممکن ہے جبکہ نیروانڈوسکوپی دورانِ سرجری مریضوں کے دماغ اور کمر کے چھوٹے چھوٹے پیچیدہ زخموں کی نشاندہی کرنے کے بعد آپریشن میں بہت معاون ثابت ہو رہی ہے جس کے ذریعے مریضوں کے کامیاب آپریشن وقتاًفوقتاًکئے جار ہے ہیں۔ نیروسرجری ڈیپارٹمنٹ پچھلے ڈیڑھ سال سے مریضوں کو مہنگے ترین آپریشن کی فری سروس ہسپتال میں مہیاکر رہا ہے۔ پرائیویٹ کلینک میں نیروسرجری سے متعلقہ آپریشن ڈھائی تین لاکھ سے زیادہ کی لاگت سے کئے جاتے ہے لیکن سرکاری ہسپتالوں میں مہنگے آپریشن کی ایسی سہولت کا ہونا مریضوں کے لئے خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :