انجینئر رضوان خٹک نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا چارج سنبھال لیا

پیر 30 اپریل 2018 22:51

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) انجینئر رضوان خٹک نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا چارج سنبھال لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رضوان خٹک نے با قاعدہ چارج سنبھال کر عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کر لیا، میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اے ڈی مجاہد اسلام ملاذمت پر بحال ہوئے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر کرک کا چارج قبول اسلئے نہیں کیا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جو اعلامیہ جاری کیا تھا اس میں وہ بحال ہوئے تھے، لیکن ضلع کرک کے تبادلے کا ذکر نہیں تھا، اسلے میں دوبارہ بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دینا شروع کر لیے ہیں۔