پی ایف یو جے دستور کے کابل میں صحافیوں پر خودکش حملے کی مذمت

پیر اپریل 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان اور اراکین مرکزی مجلس عاملہ نے کابل بم دھماکے میں صحافیوں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،عالمی صحافتی تنظیمیں اقوام متحدہ میں صحافیوں کی اموات کے دردناک اور افسوسناک واقعے کو اٹھائیں اور جنگ زدہ علاقوں میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں اداکرنیوالے صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کریں۔