پولیٹیکل انتظامیہ کا یکہ غنڈ سے مامد گٹ تک مین پشاور باجوڑ شاہراہ پرقائم چیک پوسٹوں کا دورہ

پیر 30 اپریل 2018 23:09

مہمندایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمد واصف سعید ،کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد عرفان علی ، متعلقہ ونگ کمانڈرز ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اور تحصیلداران نے مہمند ایجنسی میں18 یکہ غنڈ سے مامد گٹ تک روڈ پر قائم چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ یکہ غنڈ بازار اور خاخ بازار قنداہارو میں عوام سے مل کر ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

عوام نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہونے کی رپورٹ دی اور موجودہ انتظامیہ کی کوشش پہ اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ اس دورے کا مقصد مین پشاور غلنئی باجوڑ شاہراہ پر قائم چیک پوسٹوں کے بارے میں اعلی سطحی اجلاس کے فیصلے پر عمل درامد یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصد چیک پوسٹوں پر موجود فورس کے جوانوں کی حوصلہ افزارئی اور ان کی سہولت کو ملحوظِ خاطر لاکر ان کی مزید بہتری کے لئے اقدامات کا بندوبست کرنا تھا ساتھ ہی ساتھ متعلقہ چیک پوسٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک جامع پلان مرتب کرنے کے لئے جائزہ لینا تھا ۔

پولیٹیکل ایجنٹ اور سکیورٹی حکام کے دورے میںطے پایا گیا کہ بابِ مہمند پر چیکنگ کے بعد کڑپہ کنڈائو تک اورنحقی ٹنل سے آگے مامد گٹ تک تمام چیکینگ ختم کر لی گئی لیکن پہلے سے موجود پوسٹس کی نفری سے مزید ری انفورس کرنا تھا جبکہ صرف ایجنسی آنے جانے والے چیکینگ پوائینٹس پر معمول کے مطابق شناخت اور چیکینگ سہولیات کو مزید سٹریم لائن کرنا تھا ۔

اسی طرح بابِ مہمند اور مامد گٹ چیک پوائینٹس کو جدید خطوط پر استوار معیاری چیکینگ پوائینٹس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکام نے چیک پوسٹوں پر موجود اہلکاروں کو موقع پر ہدایت دی تاکہ لوگوں کے ساتھ نرمی کا برتائو کریں اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ ایجنسی آنے اور جانے والے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو سفر میں آسانی رہے۔

متعلقہ عنوان :