ڈیرہ مراد جمالی، ٹریکٹر ٹرالی پر بجلی کا تارآن گریا،کرنٹ لگنے سے 4 خواتین جاںبحق 6 افراد زخمی

پیر 30 اپریل 2018 23:26

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ضلع بولان کی تحصیل بھاگ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی پر بجلی کا تارآ ن گراجس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 خواتین جاںبحق 6 افراد زخمی ہو گئے ، جنہیںبھاگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے مطابق پیر کے روز بھاگ کے علاقے کالرا میں ٹریکٹر ٹرالی پر بجلی کا تار گرنے سے 4 خواتین در بی بی، رقیہ بی بی، رابعیہ بی بی اور شاہ بی بی جاںبحق 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو بھاگ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا، متاثرہ خاندان ربیع کے علاقے سے گندم کی کاشتکاری کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے کالرا ٹریکٹر ٹرالی پر جارہے تھے کہ راستے میں واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :