ضلعی انتظامیہ صوابی کی غیرقانونی بل بورڈز کیخلاف مہم جاری ،درجنوں قدم آدم بل بورڈز ہٹا دیے گئے

پیر اپریل 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ صوابی کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف شاہراہوں پر غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف خصوصی مہم کے دوران درجنوں قد آدم بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر صوابی کی ہدایت پر شہر کے تمام علاقوں میں صفائی مہم بھی تیزی سے جاری ہے جس کے دوران سڑکوں اور گلی کوچوں کی صفائی کی گئی اور شاہراہوں کی پانی سے دھلائی بھی کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر صوابی خورشید عالم محسود نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھی ٹی ایم حکام کے ساتھ تعاون کریں اور گندگی نہ پھیلائیں تاکہ ماحول صاف رہے ۔

متعلقہ عنوان :