ٹریفک حادثات میں دو طالبعلم جاں بحق، متعدد افراد شدید زخمی

پیر 30 اپریل 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ٹریفک حادثات کے دوران دو طالبعلم جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوںکو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق سولہ سالہ قاسم اپنی بہن مبشرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سکول سے واپس گھر جا رہا تھا کہ نواب چوک کے قریب انکی موٹر سائیکل کو میونسپل کارپوریشن کی ٹرالی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے دونوں بھائی بہن کو ریسکیو اہلکار فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں ہی قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ دوسرا واقعہ وڈالہ سندھواں میں پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ٹیوٹا ویگن نے موٹر سائیکل سوار تین طالبعلموں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا ابو ذر موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق اور اسکے دوست شعیب اور زوہیب زخمی ہو گئے ، علاوہ ازیں ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں احسن، ناصر، اقبال، آصف ، دائود، مستنصر، ریاض ، آمنہ، ثناء، عظمیٰ اور نائلہ و غیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :