کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ لئے جائیں گے، بیرسٹر عثمان ابراہیم

پیر 30 اپریل 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام اسی کو ووٹ دیں گے جس نے کچھ نہ کچھ ڈلیور کیا ہے ، کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ لئے جائیں گے، انتخابات کے دوران لوگ اِدھر، اُدھر آتے جاتے ہیں‘ الائنس بھی بنتے ہیں مگر جن لوگوں کی کارکردگی بہترہے انہیں فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صادق روڈ میں کارنر میٹنگ کے دوران خطاب میں کیا۔اس موقع پر سٹی لیبر چیئرمین میاں ایوب انصاری‘میاں محمدعثمان انصاری ودیگرنے بھی خطاب کیا۔آخر میں انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔

متعلقہ عنوان :