فاروق آباد ‘نہر سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی ہاتھ پائوں کٹی نعش برآمد

پیر 30 اپریل 2018 23:49

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) ڈیرہ نگاہ فاروق آباد کے قریب کیو بی لنک نہر سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی ہاتھ پائوں کٹی نعش برآمدہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قادر آباد بلو کی نہر میں ایک تیرتی ہوئی نعش لو گوں کو نظر آئی تونے انھوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی ،جس پر ریسکیو 1122 نے وہاں پہنچ کر نعش نہر سے نکال لی،جب نعش باہر نکالی گئی تو وہ کسی نامعلوم لڑکی کی نعش تھی،جس کے ہاتھ ،پائوں کاٹ دیئے گئے تھے، ریسکیو 1122 کے عملہ نے نعش کو تھانہ صدر پولیس فاروق آباد کے حوالے کردیا،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :