ہزارہ قبیلے کے مطالبات کی منظوری کیلئے فوری طور پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ، مصطفی کمال

پیر 30 اپریل 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کیاحتجاجی دھرنے میں میں بیٹھے افراد کے مطالبات کی منظوری کیلئے فوری طور پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے اور مطالبات کو جلدازجلد منظور کیا جائے انہوں نے کہا کہ 16 سال کے درمیان ہزارہ قبیلے کے افراد پر ہونے والے حملوں میں 525 سے زائد افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جو کہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کسی بھی کمیونٹی کو اسطرح دہشت گردی کا نشانہ بنانہ انتہاء تشویشناک اور شرمناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں،خواتین اور بزرگوں کو بے رحمانہ طریقے دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں اس طرح کے عناصر ملک دشمن اور اسلام دشمن کارروائیوں میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ہزارہ برادری کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی -