وفاق المدارس کے ناظم مالیات مولانا مشرف علی تھانوی مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے

مولانا تھانوی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی،مولانا محمد حنیف جالندھری

پیر 30 اپریل 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم مالیات و رکن عاملہ مولانا مشرف علی تھانوی مدینہ منورہ میں انتقال کرگے۔مولانا عمرہ کی ادائیگی کے لیئے گے ہوئے تھے جہاں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگے۔آپ معروف علمی مرکز دارالعلوم اسلامیہ کامران بلاک لاہور کے بانی مہتمم اور شیخ الحدیث کے منصب پہ بھی فاز تھے۔

گزشتہ کئی سالوں سے وفاق المدارس کے رکن عاملہ و خازن بھی تھے۔وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے مولانا مشرف علی تھانوی کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے انکی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے مولانا کے انتقال پہ انتہای دکھ و درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ایک روشن باب بند ہوگیا اور یقیناً ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جایں گی۔

(جاری ہے)

وفاق المدارس کے مرکزی قادین مولانا انوارالحق،مفتی محمدرفیع عثمانی،مولانا عبدالمجید صوبائی ناظمین قاضی عبدالرشید،مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولاناحسین احمد، مفتی صلاح الدین،مولانا زبیراحمد صدیقی،سمیت مولانا سعید یوسف،مفتی طاہر مسعود،مولانا ارشاداحمد،مولانا عبدالرزاق،مولانا راحت علی ہاشمی،مفتی مختاراللہ،مولانا شمشاداحمد،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن،ڈاکٹر محمدادریس سومرو،مفتی محمدنعیم،مولانا قاری حق نواز،مولانا محمدابراہیم سکرگاہی،مولانا عبدالقدوس محمدی ودیگر نے مولانا مشرف علی تھانوی کی وفات کو ہزاروں مدارس کے لے سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعاو،ْں کے اہتمام کی تاکید بھی جاری کی۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مولانا ادائیگی عمرہ کے لیئے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مدینہ منورہ میں تھے۔مبارک سفر میں ظہر کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرکے اپنی قیام گاہ میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوا۔مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ مولانا مشرف علی تھانوی معروف علمی و روحانی شخصیت مولانا اشرف علی تھانوی کے نواسہ۔مفتی جمیل احمدتھانوی کے فرزند اور مولانا محمدادریس کاندھلوی کے داماد تھے۔آپ کی عمر اسی برس تھی۔آپ کے دو بیٹے اور سات بیٹیاں ہیں۔آپ کے دو بھای مولانا قاری احمد تھانوی اور مولانا خلیل احمد تھانوی ہیں،مولانا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نبوی میں اور تدفین جنت البقیع میںہوگی۔