کینیڈین پولیس بھی بوم بوم آفریدی کی مداح نکلی

شاہد آفریدی کے انداز میں کھڑے کینیڈین پولیس افسر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 30 اپریل 2018 21:56

کینیڈین پولیس بھی بوم بوم آفریدی کی مداح نکلی
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء ) :کینیڈین پولیس بھی بوم بوم آفریدی کی مداح نکلی۔ شاہد آفریدی کے انداز میں کھڑے کینیڈین پولیس افسر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل پو گئیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے کوئی خطہ ایسا نہیں ہے جہاں کرکٹ کو تو پہچانا جاتا ہو مگر شاہد آفریدی سے شناسائی نہ ہو۔

(جاری ہے)

بوم بوم آفریدی کے مداح دنیا کے ہر کونے کی طرح کینیڈا میں بھی موجود ہیں جہاں شاہد آفریدی ان دنوں موجود ہیں۔شاہد آفریدی اپنے دورے کے دوران کینڈین پولیس کے اہلکاروں سے بھی مل رہے ہیں۔ایسے میں شاہد آفریدی کے انداز میں کھڑے کینیڈین پولیس افسر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل پو گئیں۔شاہد آفریدی کا دورہ کینیڈا کے حوالے سے ٹوئیٹ آپ بھی ملاحظہ کریں۔