نیلم جہلم ہائیڈوپاور پروجیکٹ کے ایک پیداواری یونٹ کو پیک آورز میں بجلی پیدا کرنے کی پوری صلاحیت پر چلایا جارہا ہے،ترجمان واپڈا

پیر 30 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈوپاور پروجیکٹ کے ایک پیداواری یونٹ کو پیک آورز میں بجلی پیدا کرنے کی پوری صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیلم جہلم کا یہ یونٹ پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 242 اعشاریہ پانچ میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ ٹیسٹ کے مراحل سے گذر رہا ہے،اگلے چند روز میں کمرشل بنیاد پر بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

متعلقہ عنوان :