پنجاب حکومت مزدورں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘رانا محمد اقبال

منگل 1 مئی 2018 15:05

پنجاب حکومت مزدورں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ مزدور اس ملک کی سب سے بڑی قوت ہیں، حکومت پنجاب مزدورں کے معیار ز ندگی کو بہتر بنانے کے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، دین اسلام آجر اور اجیر کے معاملہ میں بہترین اورموثر ترین نظام وضع کر تا ہے،نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں "وزیر اعلیٰ خود روزگارسکیم -" -کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں۔ جن سے عام طبقہ بدحالی سے نکل کر آسودگی کی زندگی گزار سکے ۔سپیکر نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف ایک مزدور دوست لیڈر ہیں۔ انہوں نے تعلیم صحت ، زراعت اور دیگر شعبہ جات میں پسے ہوئے طبقہ کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہ ہو کر وطن عزیز کی خدمت کرنی چاہیے اور ملکی مفاد کو اولیت دینی چاہیے۔