پہلی خاتون پائلٹ اور سول سوسائٹی وفد کاق لیگ میں شمولیت کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مئی 2018 15:13

پہلی خاتون پائلٹ اور سول سوسائٹی وفد کاق لیگ میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2018ء) : مسلم لیگ ق میں پہلی خاتون پائلٹ اور سول سوسائٹی کے وفد نے شمولیت کا اعلان کردیا، ق لیگ کی قیادت میں متحرک خواتین کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ مسلم لیگ کے صدرچودھری شجاعت حسین اورسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) نے محنت کشوں کیلئے مثالی اور تاریخی کام کیے اور آئندہ بھی کرے گی، پنجاب میں صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں سے خوشحال ہو رہے تھے، ہماری حکومت نے انہیں مفت تعلیم، مفت ادویات، 1122، علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال، لیبر کالونیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم مئی پر اپنے پیغامات کے علاوہ اپنی رہائش گاہ پر سول سوسائٹی کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری، سردار سیف اللہ رند، طاہرہ بلوچ، ہادیہ، مریم اور میاں فیاض شامل تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما خدیجہ عمر ایم پی اے، سیدہ ماجدہ زیدی، سیدہ اسما شاہ، ثمرین تاج بھی موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کے مزدور و محنت کش طبقے کیلئے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا، مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی قانون سازی کی اور آئندہ بھی کریں گے تاکہ محنت کش طبقے کو مزید ریلیف مل سکے۔