ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،تین ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 1 مئی 2018 15:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ڈیرہ ٹائون پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ظفر آباد کالونی ،کوٹلہ سیدان اور گلشن حارث سٹی میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ،کرایہ داری کے کوائف درج نہ ہونے پر دو کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیئے گئے ،ظفرآباد کالونی میں شادی کے موقع پر اونچی آواز میں سائونڈ کے استعمال پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ٹائون پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون حافظ محمد عدنان کی قیادت میں ظفرآباد کالونی ،کوٹلہ سیدان ناکہ بندی ،گلشن حارث سٹی سمیت دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک پستول ،آدھاکلو کے قریب چرس،درجنوں کارتوس برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کرلیئے،کرایہ داری کے کوائف درج نہ ہونے پر دو کرایہ داروں وسیم عباس اور امین اللہ کو گرفتار کرلیا ،اسی طرح ظفر آباد کالونی میں شادی کے موقع پر اونچی آواز میں سائونڈ کے استعمال پر طاہر گنڈہ پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔