عزیز الرحمن چن کی قیادت میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

منگل 1 مئی 2018 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی ۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، کے ڈی رانا، وحید عالمگیر، سہیل ملک، ملک احتشام، ذاہد ذوالفقار خان کے علاوہ لاہور اور پنجاب کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ پیپلز پارٹی کی مزدور تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لاہور مزدوروں کے عالمی دن پر ہر سال لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن ریلی نکالتی ہے شکاگوکے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادہی مزدوروں کے حقوق پررکھی گئی ہم نے ہردورمیں محنت کشوں کی حقوق کی جدوجہدکرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں کے حقوق کیلئے ہرحدتک جائے گے کچھ لوگ آج دعوے کر رہے ہیں کہ دوبارہ حکومت میں آئے تو مزدوروں کو روزگار دیں گے مزدوروں کو حقوق مانگنے سے نہیں جدو جہد سے ملیں گے یہ ہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مزدوروں کے حقوق کا علم لے کر نکلے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔ مزدوروں کوان کے حقوق ملنے تک یہ کوشش جاری رہے گی۔