دنیا بھر کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

دنیا کی ترقی میں مزدوروں نے کلیدی کردار ادا کیا،وزیر مملکت

منگل 1 مئی 2018 20:05

دنیا بھر کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں دنیا کی ترقی میں مزدور نے کلیدی کردار ادا کیا محنت کشوں کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں کیونکہ مزدور کی ترقی ہی ملک اور معاشرے کی ترقی ہے تفصیلات کے مطابق یوم مزدور یکم مئی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں کو بااختیار بناکر ہی ترقی ہوسکتی ہے محنت کی عظمت پریقین رکھنے والی قوم سر بلند ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مزدور کو سہولیات کی فراہم ہی ترقی کو پائیدار کرتی ہے اسلام پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت کاحکم دیتا ہے آج ہم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں کیونکہ ہماری ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کا کلیدی کردار ہے