پولیس تھانہ معیار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم بیچنے والے دو نو سر باز گرفتار کر لئے

منگل 1 مئی 2018 19:35

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پولیس تھانہ معیار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم بیچنے والے دو نو سر باز گرفتار کر لئے تاج محمد اور مزمل ساکنان مسکینی جندول کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے جب وہ فی فارم 400 روپے لیکر عوام کو لوٹ رہے تھے، ایس ایچ او پولیس تھانہ معیار ایوب خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 28 پرشدہ فارم اور 58 خالی جعلی فارم اور عوام سے لوٹے گئے 6000 روپے برآمد کر لئے گئی؛ پولیس تھانہ معیار نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 419/420 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہی؛ سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جعلی فارموں کے فروخت کی خبریں ضلع بھر میں گزشتہ دو ہفتوں سے گردش کرتی رہی تھی