ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی ’’ شکاگوکے محنت کش شہدا کی یاد میں ‘‘ مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 1 مئی 2018 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی ’’ شکاگوکے محنت کش شہدا کی یاد میں ‘‘ مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا،اس ضمن میں مرکزی تقریب واپڈا ہائیڈروالیکٹر ک لیبر یونین سرگودھا زون کے تحت زونل ہیڈکوارٹر جھنگ موڑ میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں مزدورشریک تھے، تقریب میں شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زونل چیئرمین محمد خان نیازی، محمد آئت میکن،حاجی الیاس منا، سمیت دیگر مزدور یونین عہدیداران کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج بھی مزدورانتہائی کم اجرتوں پر مہنگائی سے لڑتے لڑتے روز جیتے اور روز مرتے ہیںمزدو ر کی تنخوا ہ ایک تولہ سونا کے مطابق کی جائے،مزدوروں کیلئے رہائشی منصوبو ں کا قیام عمل میں لایا جائے ، موجودہ دورمیں مزدور کوناصرف بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کا سامنا ہے بلکہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں صنعتیں بند اور لاکھوں محنت کش بے روزگار ہورہے ہیں،حکومت مزدوروں کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانئے اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :