پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ کے موقع پر تمام اراکین اسمبلی کو بروقت پہنچنے کی ہدایات جاری

منگل 1 مئی 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ کے موقع پر تمام اراکین اسمبلی کو بروقت پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وزراء اور اراکین اسمبلی بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر اپنی اسمبلی میں حاضری کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے،پاکستان مسلم لیگ ن اسمبلی میں اپنی مدت میں آخری مرتبہ بجٹ پیش کر رہی ہے جس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،