سی ٹی ڈی ،ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کوئٹہ میں کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم سرغنہ گرفتار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) اعتزاز گورایہ کی پریس کانفرنس

منگل 1 مئی 2018 20:37

کوئٹہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) اعتزاز گورایہ نے کہاہے کہ30اپریل کو سی ٹی ڈی ،ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ولیج ایٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے محمد رحیم عرف بابل کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی گرفتاری کے بعد کئی مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل تھا اور اس پر 20لاکھ روپے انعام مقرر تھا یہ بات انہوں نے منگل کو محکمہ انسداد دہشتگردی کے دفتر میں سیکٹر کمانڈر ایف سی کوئٹہ بریگیڈیئر تصور ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،اعترزاز گورایہ نے بتایا کہ محمد رحیم سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول بھی برآمد کی گئی ،ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے مزید کہاکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد کئی پرانے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،یہ ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل تھا اور اس پر 20لاکھ روپے انعام مقرر تھا ،ملزم 2015سے مفرور تھا جس کے دوران وہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں روپوش رہا ،انہوں نے کہاکہ ماضی کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ہر شہری کی جان عزیز ہے اسکے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے انہیں سزا دلوائی جائے گی ، عوام کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آنیوالے وقت میں ژوب ،سبی ،گوادر،نصیر آباد سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سی ٹی ڈی کے دفاتر بنائیں جائیں گے۔