ظفر وال کے نواحی گائوںہربنس پور میں نوجوان کی چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

منگل 1 مئی 2018 20:38

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ظفر وال کے نواحی گائوںہربنس پور میں چھہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے نواحی گائوں ہربنس پورکے رہائشی انعام الحق کی چھہ سالہ بیٹی افزا شام کے وقت گلی میں کھیل رہی تھی تو اسکا کزن احمد عرفان جو جماعت نہم کا طالب علم ہے افزا کو ورغلاء کر اپنی نزدیکی حویلی میں لے گیا اور اسکو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور کافی وقت گزرنے کے بعد افزا کو گھر چھوڑ آیا۔

بچی کی طبیعت خرااب ہونے پر والدین اسے نجی ہسپتال لے گئے تو میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر انعام الحق نے اپنے بھتیجے عرفان کے خلاف مقامی پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پرتھانہ ظفروال پولیس نے زیر دفعہ376ت پ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :