ن لیگ والے پہلے اپنے ان لوگوں کیخلاف کاروائی کریں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے، سلیم مانڈی والا

سینیٹ کے انتخابات قانون کے مطابق ہوئے ہیںہارس ٹریڈنگ کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ظہرانہ تقریب اور میڈیا سے بات چیت

منگل 1 مئی 2018 21:37

ن لیگ والے پہلے اپنے ان لوگوں کیخلاف کاروائی کریں جنہوں نے ہمیں ووٹ ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات قانون کے مطابق ہوئے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ،سراج الحق کی بات سمجھ میں نہیں آتی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو خوشی سے ووٹ ڈالا اس وقت ایسا کوئی ذکر نہیں کیا کہ اوپر سے حکم آیا ہے اب کہا جارہا ہے کہ سنیٹ کے انتخابات غلط ہوئے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز جامشورو چیمبر آف کامرس کی جانب سے انکے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ کی تقریب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے پہلے اپنے ان لوگوں کیخلاف کاروائی کریں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے ۔انہوں نے موجودہ پیش کیے جانے والے بجٹ کو خطرناک اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں 1.5بلین کو پوشیدہ رکھا گیا ہے جبکہ تین ٹریلین کا ڈیفیسٹ ہے وہ کہاں سے پورا ہوگا یہ لوگ اسے عوام پر پٹرول اور دیگر ٹیکس بڑھا کر پورا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی بجٹ کو مسترد کرچکی ہے اور ہم اس کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کی زراعت اور صنعتوں کو تباہ کردیا ہے پی پی پی نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ہمیشہ تاجروںاور مزدوروں کے حق کی بات کی ہے ۔انہوں نے صنعتکاروں کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنعتوں کیلئے مقرر گیس کے نرخ کو مسترد کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ ایم ڈی گیس سے بات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے مسائل ملک بھر میں ایک جیسے ہیں انفرا اسٹریکچر تباہ ہے حکومت کو صنعتوں کی بحالی کیلئے جوکام کرنا تھے وہ نہیں کیئے جس کی وجہ سے ملک بھر کے صنعتکار و تاجر پریشان ہیں ۔قبل ازیں جامشورو چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر آصف میمن نے موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے صنعتوں کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 70فیصد گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ کے صنعتکاروں کو گیس کے نئے کنکشن تک نہیں دیئے جارہے ہیںانہوں مطالبہ کیا کہ سندھ کی صنعتوں کو گیس کے کنکشن فراہم کیے جائیں۔تقریب سے سینٹر عاجز دھامرا،مشیر انفارمنشن ٹیکنالوجی اینڈ سائنس ڈاکٹر سکندر شورو ، ایم پی اے فقیر دا د کھوسو ،چیئرمین کاٹی اسلم بنگش ،حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر تراب علی خواجہ،اسمال انڈسٹریز کے صدر اکرم انصاری ،نوری آباد ایگزیکٹیو کلب کے صدر کنور ضیا ء الرحمن سمیت دیگر نے خطاب کیا۔