نواز شریف کی گنے کا جوس پینے کی خواہش،فرمائش کیسے پوری کریں میزبان پریشان ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 20:57

نواز شریف کی گنے کا جوس پینے کی خواہش،فرمائش کیسے پوری کریں میزبان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :چوہدری منیر کے گھر میں نواز شریف نے گنے کا جوس پینے کی خواہش کر دی،فرمائش پوری کرنے کا اہتمام کیسے کروں ، میزبان پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں اپنی بیٹی کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر میں گنے کا جوس پینے کی خواہش کر دی،فرمائش پوری کرنے کا اہتمام کیسے کروں ، میزبان پریشان ہو گئے۔

(جاری ہے)

میزبانوں کو معلوم تھا کہ اگر سابق وزیر اعظم گنے کا جوس پئیے گے تو صرف اپنے باورچی کے ہاتھ سے۔اس کے لیے انکو جوس نکالنے والی مشین بھی گھر پر چاہیے ہو گی۔اس کام کی ذمہ داری بعد میں ایک سیکیورٹی اہلکار کو سونپی گئی جو اسلام آباد میں ایک گنے بیچنے والے سے اسکی مشین ادھار لے کر آیا۔اسکے ساتھ تازہ گنے لانے کے لیے بھی پولیس وین کی خدمات حاصل کی گئیں۔سب کچھ آ جانے پر سابق وزیر اعظم نے گنے کے جوس میں ادرک ،لیموں اور کالی مرچیں ڈال کر نوش فرمایا۔