پشتونخوامیپ کے عظیم رہنماء مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل کی قومی جدوجہد اور قربانیاں قابل تحسین ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ چمن

منگل 1 مئی 2018 22:34

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سور اعظم خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کے عظیم رہنماء مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل کی قومی جدوجہد اور قربانیاں قابل تحسین ہے محکوم اور مظلوم قوموں کی قومی تحریکوں میں ایسے رہنماء کی قربانیوں اور جدوجہد کو صدیوں تک فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے جو ہمہ وقت اپنی نظریاتی سوچ کی وجہ سے قومی تحریکوں میں فعال کردار ادا کرتے ہیں وہ تمام تراذیتوں مشکلات تکالیف ، وقت اور حالات اورمسائل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے متعین کردہ راستے ،سیاست ،نظریے سے ہٹنے اور سوچ میں تبدیلی لانے اور اصولوں پر سودہ بازی کرنے کا تصور تک نہیں کرتے اور دنیا کی کوئی طاقت ان کے پر عزم خیالات وافکار نظریات اور سیاست کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم رہنماء نے ہمیشہ ہر مشکل اور سخت وقت میں اپنے مادر وطن کی مقدس مٹی کی حفاظت ، قومی تشخص بقاء وسلامتی ، تہذیب تمدن، قومی ننگ وناموس، مثبت روایات کی ترویج وترقی ، حق وحاکمیت واختیار کے حصول کیلئے تاریخ سازجدوجہد کییں اور قربانیاں دیں۔ انہوں نے اپنے بیان میںمرحوم رہنماء عبدالرحیم خان مندوخیل کی پہلی برسی کے موقع پر جنوبی پشتونخوا کے مرکزی شہر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار میں 6مئی کو منعقد ہونیوالے جلسے کی کامیابی کیلئے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :